"آپ میرے لئے آج بھی روشنی بکھیرنے والے شخص ہیں۔ آپ کے بغیر 11 سال گزر گئے اور یہ سب آج بھی سچ نہیں لگتا. میں اب بھی آپ کے بارے میں ہمیشہ سوچتی ہوں اور آپ سے ہمیشہ محبت کرتی ہوں"
یہ کہنا ہے سابقہ بھارتی ملکہ حسن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا جنھوں نے حال ہی میں اپنے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑاکی برسی پر خوبصورت ریل شئیر کی. دیکھیں
ریل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اور ان کے والد سے جڑی چھوٹی چھوٹی خوبصورت یادیں ہیں جن میں پریانکا کافی خوش ہیں. یہ ریل سوشل میڈیا پر آتے ہی مداح باپ بیٹی کے رشتے کو سراہنے لگے ساتھ ہی پریانکا کو اس نازک وقت میں ہمت نہ ہارنے کی تلقین بھی کرتے رہے.
واضح رہے کہ پریانکا کے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا 2008 سے کینسر کا شکار تھے اور جون 2013 کو ممبئی کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا.