سدھو موسیٰ والا کی والدہ حاملہ ہیں؟ انجہانی پنجابی گلوکار سدھو کے والدین جلد بچے کا استقبال کرنے کو تیار

image

بھارتی میڈیا کے مطابق، مقتول پنجابی گلوکار شوبھدیپ سنگھ سدھو کے والدین، جنہیں سدھو موسیٰ والا کے نام سے جانا جاتا ہے، ان کے والدین اپنے خاندان میں ایک نئے رکن کا استقبال کرنے والے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ موسیٰ والا کی والدہ چرن کور حاملہ ہیں اور جلد ہی بچے کو جنم دیں گی۔

2022 میں مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے سدھو موسیٰ والا کو اُسی سال 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

عوام، خاص طور پر نوجوانوں میں ان کی موت پر خوب غم و غصہ دیکھا گیا تھا۔ سدھو اپنے گانے خود لکھتے اور تیار کرتے تھے اور انہیں پنجاب کے امیر ترین گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ ان کے قتل کے بعد بھی ان کے کئی گانے ریلیز ہو چکے ہیں اور لاکھوں ہٹ ریکارڈ کر چکے ہیں۔

سدھو موسیٰ والا اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اگرچہ ان کے والدین نے پریگنینسی کے بارے میں کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا ہے، لیکن خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی بچہ متوقع ہے۔

You May Also Like :
مزید