عام طور پر عورت کا اور سنگھار کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے اور اس بات کا ادراک ہر دور میں کمپنیوں کو رہا اوریہی وجہ ہے کہ جس طرح مردوں کی ضرورت کے سامان کے لیۓ اشتہار سازی کی صنعت کام کرتی تھی اسی طرح عورتوں کے لیۓ بھی مختلف اشیا کے خصوصی اشتہار بناۓ جاتے تاکہ دنیا کی نصف آبادی یعنی خواتین سے بزنس لیا جا سکے .
کچھ پرانے مگر منفرد اشتہارات
آج ہم آپ کو کچھ ایسے اشتہارات دکھائیں گے جو اگر چہ بلیک اینڈ وائٹ ہیں لیکن اگر غور کریں تو ماضی میں بھی خواتین کو لبھانے اور ان کو خریداری کی طرف راغب کرنے کے لیۓ وہی طور طریقے استعمال کیۓ جاتے تھے جو آج کے دور میں مارکیٹنگ کمپنیاں کرتی ہیں .
1: جلد زيادہ خوبصورت نکلے گی
افغان سنو نامی کریم کے اس اشتہار کو دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ آج کی عورت بھی اپنے جلد کے نکھار کے لیۓ ہی پریشان رہتی ہے .
2: حسن کی بنیاد جلد کی دو پردوں کے نیچے
عورت کے لیۓ عمر کا بڑھنا اور چہرے پر چھریاں پڑنا ایک خوفناک عمل ہوتا ہے ماضی میں اس کو دور کرنے کے لیۓ کیا نسخے پیش کیۓ جاتے تھے خود دیکھ لیں .
3: اداکارہ جیسی جلد کی مالک بنیں
ماضی میں بھی صابن فروخت کرنے والی کمپنیاں اس وقت کی مشہور اداکارہ کا بطور ماڈل انتخاب کرتی تھیں اور خواتین کو تحریک دیتی تھیں کہ اگر اس اداکارہ کی طرح خوبصورت نظر آنا ہے تو یہ صابن استعمال کریں اور حال میں بھی یہی عمل کیا جاتا ہے .
4: سلائي کڑھائی کے بغیر تو خواتین کی زندگی ادھوری
خواتین کے لیۓ ماضی مین سلائی سیکھنی ضروری ہوتی تھی یہی وجہ ہے کہ ایسے اشتہارات بھی ان کے لیۓ بناے جاتے تھے .
5: آئس کریم خواتین کے لیۓ
زیادہ تر خواتین آج بھی چاک بار نامی آئس کریم کو پسند کرتی ہیں اس آئس کریم کی تاریخ کتنی پرانی ہے اس اشتہار سے دیکھیں .
خواتین سے جڑے یہ اشتہار اور ان کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ماضی کی طرح آج بھی خواتین کو کسی چیز کو خریدنے کے لیۓ راغب کرنا دنیا کا آسان ترین کام ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے