موتیے کی کلیوں والا دوپٹہ بنانے میں کتنا وقت لگا؟ امبانی خاندان کی ہلدی کی رسم میں ہونے والی چند دلچسپ باتیں

image

امبانی خاندان میں ہونے والی آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات اس وقت عروج پر ہیں. آئے دن شادی کی تقریبات سے کچھ نہ کچھ وائرل ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتا ہے. ایسا ہی کچھ گزشتہ روز بھی ہوا جب ریلائنس گروپ آف انڈسٹری سے منسلک اوری کے وڈا پاؤ سے بال نکل آیا.

اوری وڑا پاؤ اسٹال کی جانب بڑھے لیکن پہلا نوالہ لیتے ہی بعد انہیں پتا چلا کہ وڑا پاؤ میں بال بھی موجود ہے۔

خیر کھانے پینے کے علاوہ دلہن رادھیکا کی ہلدی کی تقریب کافی شاندار تھی. اس موقع پر انھوں نے زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا جس کا دوپٹہ موتیے کی کلیوں سے بنایا گیا تھا اور کنارے پر گیندے کے پھول تھے. اس دوپٹے کو تیار کرنے میں ایک دن لگا تھا.

تقریب میں بالی وڈ اسٹارز بھی موجود تھے جنھوں نے زرد رنگ کے کپڑے پہنے تھے.

You May Also Like :
مزید