قرآن پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کیا تھا لیکن ۔۔ راکھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑیں، ویڈیوز

image

راکھی ساونت کی شادی ایک معمہ بن گئی کبھی عادل کے ساتھ نظر آتی ہیں تو کبھی اس کے لیے روتے ہوئے، کبھی ماں کی بیماری پر تڑپتے ہوئے تو کبھی ماں کی یاد میں روتے ہوئے۔ راکھی کی زندگی کا ایک مشکل دور ان کا بچپن اور جوانی کا تھا جبکہ وہ مالی طور پر مضبوط نہ تھیں اور خود در در کی ٹھوکریں کھا رہی تھیں۔ آج وہ مالی طور پر مستحکم ہوئیں تو اب ازدواجی زندگی کی ناکامی انہیں زمانے میں رسوا کر رہی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میری ماں کو تم نے مارا ہے۔ آج میری ماں کا وقت پر علاج ہوگیا ہوتا تو شاید وہ نہیں مرتی۔ مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ تنا ستاؤ گے عادل؟ تم نے اپنی بیوی کو کہیں کا نہیں چھوڑا، رستے پر لے آئے، مجھے کنگال کردیا۔ تم جانتے ہو میں نے تمہیں کتنی بار معاف کیا، ساتھ میں بھارت کے عوام سے پوچھنا چاہتی ہوں اب میں کیا کروں؟ کل اُس نے مجھے کہہ دیا کہ میں تمہیں چھوڑ کر جارہا ہوں۔ عادل درانی نے مجھے بالی ووڈ میں داخلے کےلیے سیڑھی کے طور پر استعمال کیا، وہ میری ساری دولت لے گیا، جس کے میرے پاس ثبوت ہیں۔

راکھی نے الزام لگایا کہ عادل نے مجھے جسمانی، جذباتی اور دماغی لحاظ سے استعمال کیا، میں شادی کے بعد اُس کا تشدد برداشت کیا۔ میں جانتی ہوں کہ میسور میں اُس کے خلاف کتنے کیسز درج ہیں۔ راکھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوہر سے متعلق کہا ہے کہ عادل کا کسی دوسری لڑکے کے ساتھ تعلق قائم ہے۔ میں اب عادل کے ساتھ نہیں رہتی ہوں، اس نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھے کہا تھا کہ وہ دوسری لڑکی کو چھوڑ دے گا اور مجھے اپنائے گا لیکن اس نے وعدہ خلافی کی، عادل جھوٹ کا پتلا ہے۔

You May Also Like :
مزید