راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل نے دوسری شادی کر لی۔۔ دوسری اہلیہ کون ہیں؟

image

بھارت کی معروف اداکارہ اور عادل درانی کی سابقہ اہلیہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں، اس خبر کے حوالے سے عادل یا راکھی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن اب عادل درانی کے قریبی ذرائع نے اُن کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

عادل درانی کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عادل درانی نے رواں سال 2 مارچ کو جے پور میں دوسری شادی کی، شادی کی تقریب انہوں نے خود خفیہ رکھی۔

ذرائع نے عادل درانی کی دوسری بیوی کے بارے میں بتایا کہ اُنہوں نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ شادی کی ہے، دونوں نے شادی کو خفیہ رکھا ہے کیونکہ عادل درانی پہلے ہی راکھی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور وہ اس شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔

You May Also Like :
مزید