میں رمضان میں عمرہ کرنے جارہی ۔۔ راکھی ساونت نے ماں کی موت کے بعد اللہ کا گھر دیکھنے کی خواہش کیوں کی؟

image

راکھی ساونت نے عادل کی بے وفائی کا رونا جہاں میڈیا کے سامنے رویا وہیں انہوں نے اسلام اور نماز کے حوالے سے ہمیشہ ہی یہ کہا کہ میں اللہ کو یاد کرتی ہوں، نماز پڑھتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ باقی لوگ بھی اللہ کو یاد کریں۔ میں تہجد بھی پڑھتی ہوں اور اب میری دلی خواہش کے کہ اللہ کا گھر بھی دیکھوں۔

راکھی ساونت اس سال رمضان المبارک میں عمرے پر جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے فوٹوگرافرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمرے پر جانے کی خواہشمند ہوں۔ ویزے کے حصول کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ رمضان کا مہینہ سنبھل کر گزاروں گی، شاید ورزش کیلئے نہ آؤں کیونکہ پورے دن بھوکے رہنا ہوتا ہے۔ مجھے روزے میں صرف نماز پڑھنی ہے پورے مہینے۔ میرے خالد ماموں، وحید بھائی جامعہ مسجد سے حلف نامہ بنوا رہے ہیں تاکہ مجھے عمرے کیلئے ویزا مل جائے، اگر رمضان میں عمرے کیلئے گئی تو میرا نصیب کھل جائے گا۔ میں ٹھیک سے روزے رکھنا چاہتی ہوں تاکہ میرے گناہ دھل جائیں۔ میرا تعلق اوپر والے سے ہے، اگر میں تہہ دل سے نماز پڑھ رہی ہوں، سچائی سے اسلام پر عمل پیرا ہوں تو میں ضرور عمرے پر بھی جاؤں گی۔

اداکارہ اپنی ماں کی موت کے غم سے نڈھال ہیں انہوں نے اللہ کا گھر دیکھنے کی خواہش اپنہی ماں کی موت کے بعد ظاہر کی تھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ میری ماں کو کھونا میرے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے، اگرچہ ماں کے بعد خُدا سب سے بڑا حمایتی ہے جو انسان کو سنبھالتا ہے، لہٰذا میں اس کا گھر دیکھ کر زیارت کرکے سکون محسوس کرنا چاہتی ہوں۔

You May Also Like :
مزید