ماں کے مرنے کے بعد تہجد اور 5 وقت کی ہر نماز پڑھتی ۔۔ راکھی ساونت نے مسلمانوں سے کیا کہہ دیا؟

image

راکھی اپنی اکثر ویڈیوز میں اسلامی تعلیمات سے متعلق باتیں کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ: " ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو جمعے کے علاوہ بھی باقی نمازیں بھی پڑھنی چاہیئیں۔ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا، میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں۔ جو دُکھی ہیں وہ تہجد کی نماز بھی پڑھیں، میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں۔ عادل کی وجہ سے میں نے اسلام کو قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔ میں کہتی تھی کہ آپ مسلمان ہو آپ مجھے اسلام میں لائے ہو، میں عادل کو نماز کیلئے کھینچ کر لاتی تھی اور بولتی تھی نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لے گا۔ "

راکھی ساونت کی والدہ کینسر اور برین ٹیومر کا شکار تھیں اور گزشتہ ہفتے دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔ عادل درانی کی طرف سے شادی کے حوالےسے تنازعات کے دوران بھی راکھی ساونت اپنی بیمار ماں کی تیمار داری میں مصروف تھیں۔ اداکارہ اپنی والدہ سے کافی قریب تھیں اور اپنا زیادہ تر وقت وہ اسپتال میں والدہ کے ساتھ گزارتی تھیں تاہم والدہ کے انتقال اور آخری رسومات کے دوران عادل درانی ان کے ساتھ نظر آئے۔ راکھی کی والدہ کو جلانے کے بجائے دفنانے کا جہاں تک سوال ہے تو جیا بھیڑا کا تعلق ہندو خاندان سے تھا لیکن دو شادیاں کرنے والی جیا بھیڑا نے دوسری شادی کے بعد ہندو مذہب ترک کرکے مسیحی مذہب اختیار کرلیا تھا، اسی لئے انہیں ہندو رسوم کے مطابق جلانے کے بجائے مسیحی رواج کے مطابق قبر میں دفنایا گیا۔ راکھی نے کچھ وقت قبل اپنی ویڈیوز میں بتایا تھا کہ میری ماں کی خواہش تھی کہ میرا گھر بسے میں شادی کرکے اپنے گھر میں خوش رہوں آج میری شادی ہوگئی اور میں عادل سے خوش بھی ہوں لیکن میری خوشیوں اور بسے ہوئے سنسار یعنی گھر کو دیکھنے کے لیے میری ماں شاید ساتھ نہ رہے۔

You May Also Like :
مزید