راکھی ساونت نے اپنے سابقہ شوہر عادل خان درانی کی دھوکے بازی کو میڈیا پر بتاتے ہوئے ایسے سنگین الزامات لگادیے کہ مداح حیران ہی رہ گئے۔ راکھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ
میں بھی فریج میں جانے والی تھی، عادل نے پورا پلان بنا لیا تھا لیکن میں بچ گئی۔ میں ندی، دریا، فریج، گٹر کسی بھی جگہ پھینکی جا سکتی تھی وہ میرے ٹکڑے کرکے مجھ کو فریج میں رکھنے والا تھا۔
اس نے صرف میرے ساتھ ہی جھوٹے وعدے نہیں کیے بلکہ ایرانی لڑکی اور جو اب اس کے ساتھ ہے اس کے ساتھ بھی ایسے وعدے کیے اور ان کی منگنی عادل کے گھر والوں نے ہی کروائی تھی۔'
مکمل ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
راکھی نے 10 منٹ کے اس انٹرویو میں روتے ہوئے خود کو تھپڑ بھی مارے اور مزید کہا کہ:
"
کیوں پیار کیا میں نے عادل سے، میں کہاں جاؤں، میرے ساتھ بہت برا ہونے والا تھا۔ عادل کو لگتا ہے کہ اس کی سنجے دت کی طرح پبلسٹی ہوگئی ہے۔ اس نے میرے پیسوں سے 6 سے 7 گاڑیاں خریدیں۔ اور اب میرے پاس جو گاڑی ہے وہ عادل خود چھوڑ کر گیا تھا اگر اس نے مجھ سے واپس مانگی تو میں نہیں دوں گی اور پولیس کو بتاؤں گی کہ یہ میرے پیسوں کی گاڑیاں ہیں۔
"