بھولی بھالی دکھنے والی یہ بچی بڑے ہو کر کون سی مشہور اداکارہ بنی؟ اکثر لوگ پہچان نہیں پائیں گے

image

ہمیں اپنے بچپن کی تصاویر دیکھ کر تو بہت حیرانی ہوتی ہے کہ ہم پہلے کیسے دکھتے تھے اور اب اتنے بدل گئے لیکن مشہور شخصیات کی تصاویر دیکھ کر بھی اتنی ہی حیرانی ہوتی ہے۔ ہم نے آپ کو ایک تصویر دکھائی ہے جسے دیکھ کر کیا آپ کو معلوم ہو رہا ہے کہ یہ کون سی مشہور اداکارہ ہے جس کا نام دنیا بھر میں مشہور ہے؟ اگر نہیں اندازہ کر پا رہے ہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ ہیں بھارت کی ایک مشہور اداکارہ رانی مکھرجی جن کی مسکراہٹ اور نشیلی آنکھوں کی اج بھی دنیا دیوانی ہے۔

رانی مکھرجی کی بچپن کی تصاویر ان کے آج سے بہت مختلف ہیں۔ ایک وقت تھا جب رانی کو بالی وڈ انڈسٹری میں خاص مقام حاصل تھا۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے کئی فلمیں بھی کیں۔ ان کی جوڑی کو شاہ رخ خان کے ساتھ بھی پسند کیا جاتا تھا اور اجے دیوگن کے ساتھ بھی۔ رانی کی آواز میں کئی فلموں کے گانے بھی ریکارڈ کروائے گئے جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔

You May Also Like :
مزید