"جیسے ہی میرے ہاتھوں نے خانہ کعبہ کے ٹھنڈے پتھر کو چھوا تو سکون کی لہر میرے پورے وجود میں اتر گئی۔ کہ وہ لمحہ تھا جب میں نے خانہ کعبہ میں موجود لاکھوں روحوں سے ایک خاص تعلق محسوس کیا. ہم سب رحم اور سکون کی تلاش میں ہیں"
یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ اور ٹی وی میزبن ریما خان کا جو اس سال حج کا فریضہ انجام دے رہی ہیں. انسٹاگرام پر ریما خان نے خانہ کعبہ کو ہاتھ لگا کر محسوس کرنے کے تجربے کے متعلق لکھا کہ
"خانہ کعبہ کو چھونا مسلمانوں کے لیے ایک خاص روحانی اور جذباتی تجربہ ہے اور اس کو بیان بھی اسی تعظیم سے کیا جاتا ہے. جس لمحے میری انگلیاں کسوہ پر لگیں مجھے ایک ناقابلِ بیان سکون محسوس ہوا جیسے میری ہر پریشانی اور بوجھ اتر گیا ہے اور اللہ کی بارگاہ میں صرف میرے ایمان کی پاکیزگی باقی ہے"
میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں اور جنت کے دروازے کھولنے کی دعا کرتی ہوں.