پہلے وہ خوبصورت تھے لیکن اب۔۔ ریشم نے خلیل الرحمان قمر کو کھری کھری سنا دیں

image

"خلیل الرحمان قمر ایک چالاک شخص ہیں. وہجان بوجھ کر وائرل ہونے کے لئے مشہور لوگوں کے خلاف بات کرتے ہیں۔ وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ماہرہ خان، صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے بڑے اداکاروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ ریشم کا جنھوں نے حال ہی میں متنازعہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے بیانات پر کڑی تنقید کی.

ریشم کا کہنا تھا کہ میں خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔ انھیں چاہیے کہ وہ اب دوسروں پر تنقید کرنا بند کر کے خود پر توجہ دیں. انھیں خود پر تنقید کرنی چاہیے اور اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہئے

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ دن پہلے انھیں ٹیلی ویژن پر انہیں دیکھ کر کافی برا محسوس ہوا کیونکہ وہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکے ہیں۔ پہلےوہ ایک خوبصورت انسان تھے، مگر اب ان کا چہرہ تبدیل ہو چکا ہے۔ ہم ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ انسان کے اندر کی خوبصورتی ہی اس کے ظاہر کو خوبصورت بناتی ہے اگر میں لوگوں پر تنقید کرنا شروع کردوں تو بدصورت دکھائی دوں گی.

ریشم نے اپنی مثال سامنے رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میری ساری خوبصورتی میری مثبت سوچ اور لنگر کی وجہ سے ہے. خلیل الرحمٰن قمر، نعمان اعجاز پر تنقید کرتے ہیں جبکہ نعمان شاندار اداکار ہیں۔ میں ان کے ساتھ کام کرچکی ہوں اورانہوں نے ہمیشہ میرا خیال رکھا ہے اور میری عزت کی ہے.

You May Also Like :
مزید