اگر یہ نہیں ہوتا تو آپ ناکام ہوگئے۔۔ نئے اداکاروں کو کس چیز کی ضرورت ہے؟ روبینہ اشرف نے کھل کر بتا دیا

image

"صرف خوبصورت لگنا کافی نہیں ہوتا نہ ہی اس سے کامیابی ملتی ہے بلکہ اداکار بننے کے لیے کسی بھی کردار کو اسکرین پر اس طرح پیش کرنا ہوتا ہے کہ دیکھنے والے بھی کردار کے جذبات کو محسوس کرسکیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا جنھوں نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی اور نئے اداکاروں کے متعلق بات کی.

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اداکار حقیقی اداکاری نہیں کرسکتا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اداکار کی حیثیت سے ناکام ہوچکا ہے. نئے آنے والے نوجوان اداکاروں کو ڈائریکٹر سے کردار کے متعلق بات کرنے کے ساتھ سینئر اداکاروں سے بھی مشورہ لینا چاہیے.

You May Also Like :
مزید