لڑکے سے بات کرنے پر تھپڑا مارا اور۔۔ صبا فیصل کا شادی شدہ بیٹی کے ماضی کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

image

"میری ایک ہی بیٹی ہے اس لئے اس پر کبھی سختی نہیں کی. کبھی نہیں مارا سوائے ایک بار کے جب وہ لڑکے سے چھپ کر بات کررہی تھی"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ صبا فیصل کا جنھوں نےسماء ٹی وی پر بیٹی سعدیہ فیصل کے بارے میں عجیب و غریب انکشاف کردیا.

صبا نے بتایا کہ "جب میرے بچے چھوٹے تھے تب ہمارے گھر میں کارڈ لیس فون ہوتا تھا. اس زمانے میں، میں رات کو لازمی اٹھ کر فون چیک کرتی تھی کہ کہیں کوئی بچہ کسی سے بات تو نہیں کر رہا.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے صبا فیصل نے بتایا کہ ایک رات میں اٹھی تو فون اپنی جگہ پر نہیں تھا. بچوں کے کمرے میں گئی تو بیٹے سو رہے تھے لیکن بیٹی کا لحاف ہٹا کر دیکھا تو اس کے بستر پر تکیے، لحاف کے نیچے اس طرح رکھے تھے جیسے کوئی سو رہا ہو. پھر میں باتھ روم گئی تو سعدیہ کسی سے فون پر بات کررہی تھی.

"بیٹی کو باہر آنے کا کہا اور تھپڑ لگاتے ہوئے پہلا سوال کیا کہ وہ کس سے بات کررہی تھی. سعدیہ نے بتایا کہ وہ فیصل نامی کلاس فیلو سے بات کررہی تھی. بعد میں سعدیہ کی شادی اسی کلاس فیلو فیصل سے ہوئی اور شادی کے بعد ہی کھانا پکانا سیکھا"

You May Also Like :
مزید