"جب بڑے بیٹے سلمان کی شادی ہوئی تو مجھے خود بھی سمجھ یا تجربہ نہیں تھا. اس وقت کافی پُرجوش تھی کہ میری بہو آرہی ہے تو اب میں اسے یہ کہوں گی ایسے کپڑے پہنے اور ایسے تیار ہو کیونکہ ایسا ہی اپنی بیٹی سعدیہ کے ساتھ بھی کرتی تھی"
یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ صبا فیصل کا جو ایک بار پھر اپنی دونوں بہوؤں میں ساری دنیا کے سامنے موازنہ کر بیٹھیں.
صبا فیصل نے بڑی بہو کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میری بہو نیہا بہت پیاری اور پڑھی لکھی بچی ہے لیکن جب میں اسے کچھ کہتی تھی تو اسے شاید یہ لگتا تھا کہ میں اس پر دباؤ ڈال رہی ہوں جبکہ میں اپنی محبت میں کہتی تھی لیکن ان باتوں کی وجہ سے میرے اور نیہا کے رشتے میں تلخی پیدا ہوئی.
اپنی چھوٹی بہو کی تعریف کرتے ہوئے صبا نے بتایا کہ میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی کی اور نیشا ہمارے گھر آئی تو میں نے اسے اس کی مرضی کا اختیار دے دیا. لیکن اس نے کہا نہیں امّی آپ بتائیں کہ میں کیا پہنوں۔ یہ بس بڑوں کے احترام کرنے کا ایک طریقہ ہے، شادی کے بعد جتنا عرصہ میں لاہور میں رہی نیشا میری مرضی کے مطابق تیار ہوتی تھی لیکن اس کی اس بات نے ہمیشہ کے لیے میرے دل میں گھر کرلیا ہے.