اتنی بڑی فلم چھوڑنے پر آج بھی افسوس ہے۔۔ صبا قمر کو سیف علی خان کے ساتھ کون سی فلم آفر ہوئی تھی؟

image

"کیریئر کے آغاز میں ہی بولی وڈ فلموں میں کام کی آفر ہوئی تھی. لیکن ایک فلم اپنی والدہ کی وجہ سے چھوڑ دی تھی اور دوسرے فلم میں خود کام نہیں کیا تھا اور اس بات پر افسوس ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ صبا قمر کا جنھوں نے بھارت میں اپنے کام کے حوالے سے گفتگو کی.

صبا قمر نے بتایا کہ مرحوم عرفان خان کے ساتھ ہندی میڈیم میں کام کیا جس کو دیکھنے کے بعد ودیا بالن نے انہیں واٹس ایپ پر کال کی تھی لیکن صبا یقین ہی نہیں کر پارہی تھیں اتنی بڑی اداکارہ انہیں کال کریں گی تو انہوں نے ودیا بالن کی کال نہیں اٹھائی لیکن پھر خود کال کر کے ان سے بات کی.

صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لو آج کل میں سائیڈ ہیروئن کا کردار آفر ہوا تھا جو انھوں نے نہیں کیا تھا.

You May Also Like :
مزید