“میں اور میرے شوہر علی انصاری دن رات کام کرتے ہیں، اس لیے ہم میں کمزوری ہوجاتی ہے،۔ ہم دونوں نے وٹامنز کے انجکشن لگوائے تھے ان کا رنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے“
یہ کہنا ہے اداکارہ صبور علی کا جنھوں نے دی ٹاک ٹاک شو میں شرکت کرتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا۔
صبور علی نے حیرانی سے کہا کہ چند دن پہلے وائرل ہونے والی ان کی اور علی انصاری کی تصویر میں جو ڈرپس لگوائی گئیں ان کا رنگت نکھارنے سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ اگر انہوں نے ایسے انجکشنز لگوائے ہوتے تو ان کا رنگ کافی نکھر چکا ہوتا اور وہ بڑے بڑے چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔
صبور علی کا کہنا تھا کہ دراصل ایسا کوئی انجکشن ہوتا ہی نہیں جو رنگ کو صاف کرے۔
واضح رہے کچھ عرصہ پہلے صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری کی ایسی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انھیں وٹامنز کی ڈرپس لگواتے پوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا کہ دونوں رنگت نکھارنے والے انجیکشنز لگوا رہے ہیں۔