اگر آپ کا رنگ گورا نہیں ہے تو آپ کو شوبز میں کام نہیں مل سکتا ۔۔ کیا واقعی صبور اور علی انصاری نے وائٹننگ ڈرپ لگوائی؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر علی انصاری کی ایک تصویر کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے ہاتھوں میں ڈرپ لگوائی ہوئی ہے۔ اس ڈرپ کے متعلق یہ کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے اپنا رنگ گورا کرنے کے لیے وائٹننگ ڈرپ لگوائی ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کو کیا ضرورت ہے یہ ڈرپ لگوانے کی تو کوئی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ صبور اور علی دونوں بہت پیارے ہیں، ان کی رنگت بھی پیاری ہے، ان کو مزید گورا ہونے کے لیے یہ ڈرپ نہیں لگوانی چاہیے۔

اس تصویر کے علاوہ صبور کا 14 جنوری 2021 کو دیا گیا ایک انٹرویو بھی وائرل ہو رہا ہے جس کے اختتام میں انہوں نے کہا تھا کہ آج کل اگر آپ کا رنگ گورا نہیں ہے تو آپ کو اچھا کام نہیں مل سکتا۔ اب بھی کئی ایسے ہدایتکار اور اداکار پاکستان میں موجود ہیں جن کو گورے رنگ اور خوبصورتی کا معیار زیادہ سے زیادہ پسند ہے، چاہے کسی کو اداکاری کرنی آتی ہو یا نہیں۔

جب یہ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے کمنٹس میں صبور اور علی سے پوچھا کہ آپ یہ ٹریٹمنٹ کہاں سے کروا رہے ہیں۔ جس کا جواب صبور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں دیا۔ صبور نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے جگہ کا نام لکھا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ اس ہفتے ہونے والی سب سے بہترین چیز ہے۔ جس جگہ سے صبور نے یہ ٹریٹمنٹ کروایا، انہوں نے بھی صبور اور علی کی تصویر شیئر کی ہوئی ہے۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ وٹامنز اور انرجی کے ساتھ ساتھ وائٹننگ فلر ہے۔ اس ڈرپ میں اس ڈرپ میں وٹامن C، B کمپلیکس اور Glutathione شامل ہیں جو آپ کی جلد کو بھرنے اور کچھ ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں

You May Also Like :
مزید