شوبز انڈسٹری میں ایسے بہت سے اداکار ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اس قدر تبدیل ہوگئے ہیں کہ انھیں پرانی تصویروں میں دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔ آج ہم بات کریں گے اس اداکارہ کی جو کچھ وقت قبل سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھی اور آج کل بھی اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے سب کی نظروں میں ہے، جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں صدف کنول کی جو اب صدف شہروز ہیں۔
ویسے تو صدف کنول اس وقت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، اگرچہ صدف اس سے قبل بھی ایک معروف ماڈل تھیں، لیکن جب اس کی شہروز سبزواری سے شادی ہوئی تو انہیں اس قسم کی توجہ ملی جس کی وجہ سے وہ ہر گھر میں جانی گئیں۔ ظاہر ہے کہ یہ ساری توجہ، تعریف کی صورت میں نہیں تھی جہاں کچھ لوگوں نے انکی شادی پر مبارک باد دی وہیں بہت لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا، لیکن کہتے ہیں نہ وقت سب بھلا دیتا ہے اور ایسا ہی ہوا کنول کے ساتھ بھی ہوا۔ ابھی حال ہی میں صدف اور شہروز کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس سے ایک بار پھر وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
جو لوگ صدف کو پہلے سے نہیں جانتے انھیں بتاتے چلیں کہ صدف نے مس ویٹ کے مقابلے میں حصہ لیا تھا اسکے بعد وہ اس انڈسٹری میں آئی ہیں، دوسری ماڈلز کی طرح صدف نے بھی خود کو خوبصورت دکھانے کیلیئے بہت محنت کی تھی اور آج وہ اپنے اسٹائل اور فیشن کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔
آئیے آپکو صدف کی اس وقت کی کچھ پرانی تصویریں دکھاتے ہیں جب انھوں نے اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔
کسی بھی ماڈل کیلیئے تصویر کھچوانے کا انداز بہت معنی رکھتا ہے جو صدف نے وقت کے ساتھ سیکھ لیا، اسکے علاوہ میک اپ کرنے کا طریقہ، آئی بِرو کی بناوٹ، ہونٹوں کی سرجری، اپنے رنگ کو گورا کرنا حتیٰ کہ انھوں نے اپنے دانتوں کی درستگی تک پہ بھی کام کیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ صدف نے اپنا آپ مکلمل طور پر تبدیل کردیا تو غلط نہ ہوگا۔
پرانی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدف کی مسکرہٹ میں کس قدر فرق آگیا ہے اور ہر عقل رکھنے والا انسان جانتا ہے کہ یہ سب قدرتی طور پر نہیں ہوتا بلکہ کروایا جاتا ہے صدف نے بھی خوبصورت چہرے اور مسکراہٹ کے حصول کیلیئے جو سرجری یعنی جبڑے کی سرجری کروائی ہے اور جس نے بھی صدف کو یہ مسکراہٹ کا میک اوور دیا ہے وہ یقیناً اس کام میں بہت اچھا ہوگا۔ صدف نے گزشتہ برسوں میں اپنا انداز بھی اس طرح بدلا ہے کہ وہ خوبصورت اور وضع دار دونوں نظر آتی ہے۔
