مجھے صرف انڈا آلو پکانا آتا ہے اور۔۔ رشتہ مانگنے والی عورت نے ایسا کیا کہا کہ سعدیہ فیصل کو غصہ آگیا؟

image

"شادی سے پہلے میرے لیے بہت سے رشتے آتے تھے. عورتیں امی سے فون پر پوچھتی تھیں کہ لڑکی کا رنگ گورا ہے یا کالا، آنکھیں کیسی ہیں اور بال کتنے لمبے ہیں وغیرہ وغیرہ"

یہ کہنا ہے سعدیہ فیصل کا جو سینیئر اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی ہیں. سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں رشتہ کلچر کے حوالے سے گفتگو کی.

اس حوالے سے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے سعدیہ کا کہنا تھا کہ ایک بار ایک خاتون نے امی سے فون پر پہلے ہی میری رنگت اور آنکھوں وغیرہ کا رنگ معلوم کرلیا. پھر ایک دن وہ بہت سارا سونا پہن کر میرا رشتہ مانگنے آئیں تو مجھ سے کھانا پکانے کا پوچھنے لگیں.

مجھے بھی غصہ آگیا اور میں نے کہا کہ مجھے صرف تین کھانے انڈے ، آلو اور انڈے آلو پکانا آتا ہے. جس پر امی بھی ناراض ہوگئیں اور مجھے ڈانٹنے لگیں. پھر میں نے امی سے کہا کہ وہ آنٹی اپنے بیٹے کو دیکھنے کے بجائے لڑکی کی شکل و صورت اور کام کاج کا پوچھ رہی ہیں.

سعدیہ فیصل نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی میں ہی کسی کو پسند کرتی تھیں اور بعد میں ان سے ہی شادی کی. ان کا ایک بیٹا بھی ہے.

You May Also Like :
مزید