"میرے رشتے بہت آتے تھے لیکن والد ہاں نہیں کرتے تھے کیونکہ انھیں میری شادی کی کوئی جلدی نہیں تھی"
یہ کہنا ہے سفینہ بہروز کا جنھوں نے اپنی نجی زندگی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کچھ دلچسپ انکشافات کیے.
اہلیہ کی بات سن کر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ یہ بات میں بھی کہہ سکتا ہوں کیوں کہ میں خود بھی جاوید شیخ کے ساتھ سفینہ کیلئے 3 سے 4 بار لڑکا دیکھنے گیا تھا"
البتہ سفینہ کا کہنا تھا کہ میں ایک دوست کے گھر کھانے پر گئی تھی وہاں مجھے کسی نے پسند کیا اور میرے گھر رشتہ لے کر آگئے. والد کو بھی رشتہ بے حد پسند آیا لیکن بڑے بھائی جاوید شیخ نے سنتے ہی کہا کہ یہ رشتہ نہیں ہوسکتا اور اس کی وجہ گھر آکر بتاؤں گا. بعد میں گھر آ کر بھائی جاوید شیخ نے بتایا کہ انھوں نے میرا رشتہ بہروز سے طے کردیا ہے.
بہروز سبزواری نے سفینہ کی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کافی سخت مزاج تھے لیکن میرے لیے انھوں نے ہاں کردی اور اس کی بہت سی وجوہات تھیں کیوں کہ جاوید سے میری دوستی تھی اور وہ مجھے بہت اچھے سے جانتے تھے۔