پہلی بیوی امریتا کی ایک حرکت کی وجہ سے طلاق ہوئی ۔۔ باہری زندگی میں خوش نظر آنے والے سیف علی خان کا نیا انکشاف

image

"میں شاہ رخ خان نہیں تھا نہ ہی میرے پاس اتنے پیسے ہوتے تھے. میں اپنی دوست کے ساتھ دو کمروں کے ایک فلیٹ میں رہتا تھا لیکن طلاق کے بعد سارت مالی اخراجات خود برداشت کیے. میں نے جو کچھ بھی اشتہارات، اسٹیج شوز اور فلموں سے کمایا وہ سب میرے بچوں کے لیے ہے. میری خاندانی حویلی پر سابقہ بیوی امریتا اور میرے تمام بچوں کا حق ہے. اگرچہ میں وہاں نہیں رہتا لیکن میرے مرنے کے بعد امریتا اس حویلی میں اپنی مرضی سے رہ سکتی ہے.

یہ کہنا ہے معروف بالی وڈ اداکار اور پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان کا جن کا دہائیاں گزر جانے کے بعد ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے. سیف نے اس کلپ میں امریتا سنگھ سے اپنی طلاق کی وجہ بیان کی ہے.

اگرچہ میڈیا لمبے عرصے تک اس شادی کے ٹوٹنے کی وجہ سیف کی رنگین طبعیت اور نت نئی دوستیاں کرنے کی عادت قرار دیتا رہا لیکن اس کلپ میں سیف نے یہ انکشاف کیا کہ سابقہ بیوی امریتا سے علیحدگی اِن کے اور ان کے خاندان کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی بھرے رویے کی وجہ سے ہوئی.

سیف نے اس حوالے سے مزید کہا کہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے تک کی اجازت نہیں تھی اور اس نفرت کی وجہ یہ تھی کہ میری زندگی میں نے روزا نامی لڑکی سے دوستی کر لی تھی. طلاو کے بعد امریتا کو 5 کروڑ روپے ادا کرنا تھے جس میں سے ڈھائی کروڑ علیحدگی سے پہلے ہی دے چکا تھا اس کے علاوہ بیٹے ابراہیم کے 18 سال کا ہوجانے تک ہر مہینے ایک لاکھ روپیہ بھی ادا کرتا تھا.

واضح رہے کہ سیف علی خان کی دوسری شادی بالی وڈ کوئن کرینہ کپور سے ہوئی اور اب وہ دو بیٹوں سمیت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں جبکہ دوسری جانب امریتا سنگھ نے دوبارہ شادی نہیں کی.

You May Also Like :
مزید