یہ لڑکی اچھی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔۔ سابق شوہر کی بیٹی کو گود میں لینے پر لوگوں نے سائرہ یوسف کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

image

"آخر اتنا بڑا دل کیسے ہے"

"کیا ہم بھی سائرہ یوسف کی طرح اچھے بن سکتے ہیں"

"سائرہ یوسف اچھی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور اب یہ اپنی بیٹی کی تربیت بھی اتنی ہی اچھی کررہی ہیں"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو اس وقت ماڈل اور اداکارہ سائرہ یوسف کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایسی تصویر کے نیچے تبصرے کررہے ہیں جن میں سائرہ کو صدف اور شہروز کی بیٹی زہرہ کو گود میں لیے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے.

اس تصویر میں ایک جانب سائرہ اور شہروز کی بیٹی نوریح ہے تو دوسری جانب سائرہ کی بھانجی ہے. البتہ زہرہ کو سائرہ کی گود میں دیکھنا یقینی طور پر صارفین کے لئے خوشگوار حیرت کا باعث ہے.

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز کی شادی 21 اکتوبر 2012 میں ہوئی جس کے بعد 29 فروری 2020 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی اور 31 مئی 2020 کو ہی شہروز نے ماڈل صدف سے دوسری شادی کر لی.

البتہ سائرہ یوسف نے نہ تو کبھی شہروز سبزواری کے خلاف کوئی بات کی نہ ہی بیٹی نوریح کو سوتیلی ماں اور بہن سے ملنے سے روکا بلکہ آج صدف اور شہروز کی بیٹی کو گود میں لے کر تصویر بنوانے سے سائرہ نے الگ ہی سبق دے ڈالا.

You May Also Like :
مزید