کیا سائرہ دوبارہ شہروز سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ وائرل کمنٹ نے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا! دیکھیں

image

عام طور پر طلاق ہوجائے تو مرد اور عورت ایک دوسرے کے بارے میں برا ہی کہتے دکھائی دیتے ہیں. البتہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا معاملہ کافی مختلف ہے. دونوں نے طلاق ہوجانے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف ایک لفط بھی نہ کہا. یہاں تک کہ شہروز کی دوسری شادی کے بعد بھی سائرہ کا ان سے تعلق دوستانہ ہے. بلکہ سائرہ تو شہروز اور صدف کی بیٹی کو گود میں اٹھائے پھرتی ہیں.

شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی دھوکا کھا گئے اور سمجھ بیٹھے کہ شاید سائرہ یوسف آج بھی شہروز کو پسند کرتی ہیں. حال ہی میں عید قرباں کے موقع پر سائرہ نے اپنی بیٹی نوریح کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تو ایک صارف نے پوچھ ہی ڈالا کہ "کیا آپ اپنے سابق شوہر شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتیں"

جس کے جواب میں سائرہ یوسف نے کہا نہیں. یہاں تک تو ٹھیک تھا لیکن نہیں کے آگے سائرہ نے رونے والا ایموجی بھی بنا ڈالا. جس نے صارفین کو کنفیوژن میں مبتلا کردیا ہے کہ شاید سائرہ کو شہروز سے طلاق پر کوئی پچھتاوا ہورہا ہے تبھی وہ دکھ کا اظہار ایموجی کے زریعے کررہی ہیں.

واضح رہے کہ مذکورہ کمنٹ کچھ دیر بعد ہی سائرہ کے انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا البتہ لینے والوں نے اتنی دیر میں خوب اسکرین شاٹس لیے جو اب سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں.

You May Also Like :
مزید