طلاق کے بعد بھی شوہر اور ان کے گھر والوں کے خلاف کچھ نہ کہا ۔۔ سجل علی با اخلاق اداکارہ، مداح تعریف کرنے لگے

image

اداکارہ سجل علی کے مداح ان کو صرف ان کی اداکاری کی وجہ سے ہی پسند نہیں کرتے ہیں بلکہ ان کے خوبصورت اخلاق کی وجہ سے بھی پسند کرتے ہیں۔ سجل نے کبھی نہ تو آن سکرین کسی سے بدتہذیبی سے بات کی اور نہ ہی کبھی کسی کے لیے کوئی منفی پروپیگنڈہ کیا۔ صرف یہی نہیں سجل کے حامی اس وقت مزید بڑھ گئے جب ان کی احد کے ساتھ طلاق ہوئی لیکن سجل نے کسی کے بھی خلاف کوئی بری یا غلط بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی الزام تراشی کی بلکہ خاموشی سے اپنے آپ میں مگن ہوگئیں اور کسی کو بھی برا نہ کہا۔ ان کی ططلا قکے بعد جب احد کی خالہ نے اپنی تصویر شیئر کی جن کو کینسر ہے تو سجل نے ان کو بھی دعائیں دیں۔ یہ ایک بلند و بالا خلاق کی بڑی نشانی ہے کہ کوئی اس حد سے صبر اور برداشت سے کام لے۔

سجل کی شادی پر افسوس سب کو ہوا کہ یوں الگ ہوگئے لیکن ان کی قسمت میں شاید یہی لکھا تھا مگر بعد میں سجل نے ایک مضبوط عورت کی طرح خود کو سنبھالا اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہوگئیں، اپنے ڈرامہ کیرئیر کو بڑھ چڑھ کر سنبھالا اور ایک کے بعد ایک بہترین پراجیکٹس کر رہی ہیں۔

سجل نے ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ: " میرے والد نے والدہ کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی جس سے والدہ کو بہت تکلیف ہوئی لیکن انہوں نے ہمیں اکیلے ہی سنبھالا اور بڑے ہونے کے ناطے میں نے اپنی ذامہ داریوں کو سمجھا اور گھر کو مکمل سپورٹ کیا لیکن ایک وقت آیا کہ جب میں کام کے سلسلے میں شہر سے دور گئی تو میری والدہ اس دنیا میں آخری سانسیں لے رہی تھیں۔ "

آج اتنے سالوں بعد بھی سجل کے لئے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرنا بھی دشوار ہے کیونکہ وہ آخری وقت ان کے ساتھ نہ تھیں. والدہ کی وفات کے بعد انہوں نے اپنے والد کو معاف کر دیا اور اب ان کے ساتھ تعلق مضبوط ہے. سجل علی یقیناً ایک مضبوط انسان ہیں جنہوں نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا .

You May Also Like :
مزید