سجل علی کا آئیڈل جیون ساتھی کیسا ہے؟ طلاق کی خبروں کے بعد پہلی بار کھل کر بتا دیا

image

"ہمارے معاشرے میں شادی کو عورتوں کی زندگی کا انجام سمجھا جاتا ہے جبکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اگر سپورٹ کرنے والا پارٹنر مل جائے تو شادی ضرور کرنی چاہیے"

یہ کہنا ہے اداکارہ سجل علی کا جنھوں نے ایک بار پھر شادی کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی ہے.

سجل علی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لڑکیوں کو بچپن سے ہی یہی سکھایا جاتا ہے کہ زندگی میں کچھ بھی کر لو آخر انجام شادی ہی ہے، چاہے ماسٹرز کر لو یا کیریئر میں کچھ حاصل کر لو آخر میں شادی ہی کرنی ہے. اس وجہ سے لڑکیاں شادی کے نام سے ہی جھجھکتی ہیں کہ ابھی فلاں کام کرنا ہے، فلاں کام ہو جائے تو شادی کر لیں گے۔ لیکن اگر آپ کو صحیح جیون ساتھی مل جائے تو شادی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور اگر زندگی کے کسی بھی حصے میں یہ محسوس ہو کہ آپ کو وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے تو شادی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے سجل علی نے مزید کہا کہ چاہے مرد ہو یا عورت. پارٹنر اگر سپورٹ کرنے والا ہو تو شادی مشکل نہیں لگے گی۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم، کیرئیر اور خودمختاری پر بھی توجہ دیں.

You May Also Like :
مزید