سلمان کبھی شادی نہیں کرے گا کیونکہ۔۔ سلیم خان کا لاڈلے بیٹے سے متعلق اہم بیان

image

"جذباتی مسائل کا کوئی منطقی یا عقلی حل نہیں ہوتا. ایشوریا کے معاملے پر سلمان اور وویک دونوں ہی جذباتی تھے. سالوں گزر جانے کے بعد دونوں کو یہ بات سمجھ آئی کہ وہ ایک احمقانہ چیز پر لڑ رہے تھے۔ ایشوریا کو کوئی اور بیاہ کر لے گیا اوربان دونوں نے لڑ جھگڑ کر خود کو ہی نقصان پہنچایا"

یہ الفاظ ہیں فلم ساز سلیم خان کے جو بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے والد بھی ہیں. سلیم خان نے بیٹے سلمان اور وویک دونوں کو بیوقوف قرار دیا کہ وہ ایسی لڑکی کے پیچھے لڑتے اور وقت ضائع کرتے رہے جسے ان دونوں میں سے کسی کا نہیں ہونا تھا.

چند سال پہلے دیے جانے والے اس انٹرویو میں سلیم خان نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ سلمان خان کی زندگی 2009 کے بعد تبدیل ہوجائے گی۔ اگر سلمان کی شادی ہونی ہے تو ایک دو سال میں ہوجائے گی البتہ وقت گزر جانے کے بعد وہ کبھی شادی نہیں کرے گا.

واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کی دو دہائیوں پہلے شادی کی خبریں سرگرم تھیں البتہ پھر کچھ سالوں بعد ایشوریا نے سلمان پر مار پیٹ کے الزام عائد کر کے راہیں جدا کر لیں. سلمان کے بعد وویک ایشوریا کی زندگی میں آئے جس پر سلمان اور وویک میں خوب تلخ کلامی ہوئی اور وویک نے سلمان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا بھی الزام عائد کیا. البتہ چند سالوں بعد ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں.

You May Also Like :
مزید