بیماری سے وزن بہت کم ہوگیا اور۔۔ سلیم شیخ نے اپنی خوفناک بیماری کے بارے میں کیا بتایا؟

image

"میں 2021 میں شدید بیمار تھا. جس کی وجہ سے میرا وزن بہت گر گیا تھا. لوگ مجھے دیکھ کر پریشان ہوجاتے تھے بلکہ میں خود بھی ڈپریشن کا مریض ہوگیا تھا"

یہ کہنا ہے معروف اداکار سلیم شیخ کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی چینل پر اپنی سنگین بیماری کا انکشاف کیا.

سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے شدید بیماری، ڈپریشن اور پریشانیوں میں بھی خود کو مضبوط رکھا. ذہنی طور پر بہادر بنا تو میری صحت بہتر ہونے لگی. خدا پر مکمل بھروسے کی وجہ سے بیماری کو شکست دے دی. البتہ بیماری میں میری حالت کافی خراب ہوگئی تھی اور وہ بہت مشکل وقت تھا.

واضح رہے کہ اسی برس نعمان اعجاز کے شو میں بھی سلیم شیخ نے بیماری کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ ڈاکٹر نے انھیں روزے رکھنے سے منع کیا ہے جب کہ میں جو چیز کھانا چاہتا ہوں ڈاکٹر اس سے بھی منع کردیتے ہیں البتہ سلیم شیخ نے اپنی بیماری کا نام نہیں بتایا.

You May Also Like :
مزید