سَسُرمختلف مذہب کی وجہ سے پریشان تھے لیکن ۔۔ سلیم خان نے سلمیٰ خان کے والد کو شادی کے کیلیئے کیسے راضی کیا؟

image

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد محترم سلیم خان اور انکی محبت سے ہونے والی شادیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، سب جانتے ہیں انکی پہلی بیوی سلمیٰ خان جبکہ دوسری بیوی اپنے وقت کی مشہور اداکارہ ہیلن ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران 88 سالہ سلیم خان نے اپنی پہلی شادی سے متعلق کچھ باتیں بتائی۔

سلیم خان کا کہنا تھا کہ، اپنی پہلی اہلیہ سلمیٰ خان سے اعلانیہ رومانوی تعلقات سے قبل وہ ان کے والدین سے ملنا چاہتے تھے، کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ایسے چھپ کر ملنا غلط ہوگا۔

اور یہی ارادہ لے کر جب وہ سلمیٰ خان کے گھر پہنچے تو یوں لگا کہ سارے مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے انکے گھر میں موجود ہیں اور اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر میں کافی گھبرا گیا۔

سلیم خان نے بتایا کہ، شروعات میں تو سلمیٰ کے والد ہمارے مختلف مذاہب سے تعلق کے حوالے سے پریشان تھے۔ میں اس وقت 24 سال کا تھا، میں نے ان سے کہا ڈاکٹر صاحب میری اور آپکی بیٹی کے درمیان کتنے ہی مسائل کیوں نہ ہوں، لیکن مذہب کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں بنے گا

دراصل سلمیٰ خان ایک ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں ان کا شادی سے قبل نام سشیلا چرک تھا، جو 1964 میں سلیم خان سے شادی کے بعد تبدیل ہو کر سلمیٰ خان ہوگیا۔

You May Also Like :
مزید