اگر یہ میری بات سنتا تو ۔۔ سلمان خان نے ارباز کی دوسری شادی سے متعلق کیا کہا؟

image

بھارت کا مشہور رئیلیٹی شو بگ باس پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہے. اس شو کے میزبان سلمان خان ہیں. حال ہی میں بگ باس17 کے گرینڈ فائنل کے اسٹیج پر سلمان خان کے دونوں بھائی ارباز خان اور سہیل خان بھی مہمان کے طور پر شریک ہوئے جہاں بھارتی سنگھ نے تینوں بھائیوں سے خوب ہنسی مذاق کیا.

بھارتی نے حال ہی میں دلہا بننے والے ارباز خان سے سوال کیا کہ آپ نے مجھے اپنی اور شورا کی شادی پر کیوں نہیں بلایا جس پر ارباز نے جواب دیا کہ وہ بھارتی کو اپنی اگلی شادی پر ضرور دعوت دیں گے.

ارباز خان کی بات پر بھارتی سنگھ نے سلمان خان سے بھائی کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ یہ میری سنتا ہی نہیں اگر سنتا تو.. اپنا جواب ادھورا چھوڑ کر سلمان خان مسکرا دیے اور چپ ہوگئے.

بھارتی سنگھ نے دوبارہ سلمان خان کو تنگ کرتے ہوئے ان سے آج تک غیر شادی شدہ رہنے کی وجہ پوچھی جس پر سلمان خان نے الٹا انھیں ہی مخاطب کرتے ہوئے کہا بھارتی’ اب تو تم نے شادی کرلی ہے، اب میں کبھی کسی سے شادی نہیں کروں گا‘۔

You May Also Like :
مزید