سلمان ایسی لڑکی سے شادی کرے گا جو۔۔ کئی لڑکیوں سے دوستی کرنے والے بیٹے کی پسند بتا کر سلیم خان نے سب کو حیران کردیا

image

"میرے بیٹے سلمان کی بہت سی لڑکیوں سے دوستی تھی لیکن پھر بھی اس کی شادی نہیں ہوسکی"

یہ کہنا ہے فلمساز سلیم خان کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر گفتگو کی.

سلیم خان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ سلمان کی شادی کی عمر نہیں ہوئی یا اس کا کیرئیر نہیں بنا. دراصل سلمان چاہتا ہے کہ اسے اس کی ماں جیسی عورت ملے تو وہ شادی کرے گا.

"میرے بیٹے کی خواہش ہے کہ اس کی بیوی بھی ماں کی طرح ہو. جس نے پورے گھر کو سنبھالا۔ بچوں کو سنبھالا اور انھیں پڑھایا لکھایا. شاید سلمان کو ایسی لڑکی نہیں مل رہی اسی وجہ سے وہ شادی بھی نہیں کرتا.

You May Also Like :
مزید