سلمان غصہ کی حالت میں میرے ساتھ بد تمیزی کرتا تھا۔۔۔ بالی ووڈ ستاروں کے کچھ ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

بالی ووڈ انڈسٹری جتنی بڑی ہے وہاں کے راز بھی اتنے ہی گہرے ہیں، ویسے تو ہر اداکار کی زندگی میں کوئی نہ کوئی راز ہے لیکن آج ہم کچھ مشہور اداکاروں کے بارے میں بات کریں گے جن سے متعلق اکثر و بیشتر خبریں میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔ آئیے ان کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہیں۔

رشی کپور نے خریدا ایوارڈ:

معروف اداکار رشی کپور جن کا حال ہی میں کینسر کے باعث انتقال ہوا ہے، دی کوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انھوں نے 1974 کے فلم فئیر میں ایوارڈ خریدا تھا، بعد میں اپنی بائیو گرافی "کھلم کھلا" میں انھوں نے انکشاف کیا کہ 1973 میں ریلیز ہونے والی انکی سپرہٹ فلم 'بوبی' میں اپنی بہترین اداکاری کیلیئے انھوں نے تیس ہزار روپوں میں فلم فئیر ایوارڈ خریدا تھا۔

سلمان خان کی وجہ سے ایشوریہ رائے کو فلم سے کیوں نکالا گیا:

سابق مس ورلڈ نے اس وقت سلمان خان کے دل کو اپنی لپیٹ میں لیا جب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی رومانوی فلم ہم دل دے چکے صنم میں کام کر رہی تھیں۔ اگرچہ، ان کے افسانوی رومانس نےاس وقت ایک بد صورت موڑ لیا جب سلمان کی کچھ نازیبا حرکات اور بدسلوکی حد سے بڑھنے لگی جس کی وجہ سے ایشوریہ بہت پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار ہورہی تھیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ سلمان کا شدت پسندانہ رویہ اور ایش کو کالز پر ہراساں کرنا انکی دوری کا باعث بنا۔ لوگوں کو تو اس بات کا بھی شبہ ہے کہ سلمان جسمانی تشدد بھی کرتے تھے بہرحال یہ بات ثابت نہیں ہوئی۔ اس دوران بالی ووڈ فلم چلتے چلتے کی شوٹنگ جاری تھی۔ ایشوریہ کو شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی ہیروئن کے طور پر سائن کیا گیا تھا۔ لیکن بریک اپ کے بعد بھی سلمان ایشوریہ کی فلم کے سیٹ پر تباہی مچاتے رہے۔ شاہ رخ خان کو انکا یہ غیر پیشہ ورانہ پن بلکل اچھا نہیں لگا اور سلمان کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا جو برسوں تک جاری رہا۔ اس کے نتیجے میں ایشوریا کی جگہ رانی مکھرجی کو فلم میں لے لیا گیا۔

ابھیشیک بچن کی شادی کس سے ہونے والی تھی؟

امیتابھ بچن کے صابزادے ابھیشیک جو کہ اب فلمی دنیا کا ایک بڑا نام بن چکے ہیں، ایشوریہ رائے سے پہلے انکی زندگی میں دو اداکارائیں ایسی بھی تھیں جن سے انکی شادی کی بات چلی تھی۔ جن میں ایک کرشمہ کپور تھیں تو دوسری رانی مکھرجی، کرشمہ کے ساتھ تو انکی باقاعدہ منگنی بھی ہوئی تھی جوکہ بعد میں ٹوٹ گئی اور 2003 میں کرشمہ نے بزنس میں سنجے کپور سے شادی کرلی۔ رانی کے ساتھ یووا اور بنٹی اور ببلی جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کے دوران ان دونوں کے افئیر اور شادی کی خبریں بھی گرم ہونے لگی جو ایشوریہ کے ساتھ شادی کرنے کے بعد دم توڑ گئیں۔

کنگنا نے بتائی اپنے ابتدائی دور کی کہانی:

کنگنا رناوت کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بطور اداکارہ اپنے سفر کے دوران ہراساں کیے جانے کے علاوہ دوسرے مدعوں پر بھی ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتایا کہ وہ بھارتی اداکار اور پروڈیوسر آدتیہ پنچولی کے ساتھ ساڑھے چار سال تک رہیں اور اس دوران انہوں نے کئی مواقع پر ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ جب کنگنا نے آدتیہ کی طرف سے جسمانی زیادتی کی اپنی کہانی شیئر کی تو اس میں انکشاف کیا کہ "میں اس کی بیٹی سے ایک سال چھوٹی تھی"۔ بی ٹاؤن میں نئے ہونے اور مشہور شخصیات کی طاقت سے بے خبر ہونے کی وجہ سے میں نے اپنے کیریئر کی خاطر پنچولی کے رویے کو برداشت کیا۔

You May Also Like :
مزید