اقبال سے ادھار لیا تھا، جو اب تک ۔۔ سلمان خان نے سوناکشی سنہا کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کے والد سے قرضہ کیوں لیا تھا؟

image

بھارتی لیجنڈری اداکار اور سیاستدان شتروگن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، جس کی خبریں آج کل سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

تاہم، بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا بھی ایک گہرا تعلق سوناکشی کے ہونے والے سسرال سے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ظہیر کے والد اقبال رتانسی نے ایک مرتبہ سلمان خان کو ادھار رقم دی تھی۔ اور اس کا انکشاف سلمان خان نے بھی 2018 کی اپنی ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کیا تھا۔

سلمان نے لکھا تھا کہ، اقبال ان کے بچپن کے دوست ہیں، اور میرے نوجوانی دنوں میں وہ میرے لیے بینک ہوا کرتے تھے۔ اور میں اب بھی ان کا دو ہزار گیارہ روپے کا مقروض ہوں، خدا کا شکر ہے کہ انھوں نے مجھ سے اس کا سود نہیں مانگا۔

سلمان کا مزید کہنا تھا کہ، بیٹے (ظہیر) کے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں تو باپ کی پوسٹ تو کرسکتا ہوں ناں!

واضح رہے کہ ظہیر کے اداکاری کیریئر کا آغاز 2019 کی فلم نوٹ بک سے ہوا، جسے سلمان خان نے پروڈیوس کیا تھا۔ جبکہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انہوں نے سلمان خان کی فلم جے ہو میں بھی کام کیا تھا۔

You May Also Like :
مزید