"جب آپ کسی سے سچی محبت کرتے ہیں تو یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انسان آپ کے بغیر بھی بہت زیادہ خوش رہے. ہمیں ایسا نہیں بننا سوچنا چاہیے کہ اگر ہم سے رشتہ نہیں رہا تو کسی اور کے ساتھ بھی خوش نہ رہے"
یہ کہنا ہے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کا جن کا 2010 میں "آپ کی عدالت" میں ایشوریا رائے کے حوالے سے دیا گیا بیان اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے. اس شو میں سلمان خان مزید کہتے ہیں کہ " مجھے خوشی ہے کہ ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن سے شادی ہوئی اور وہ بچن جیسے بڑے خاندان کی بہو بنیں"
واضح رہے کہ سلمان خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کی محبت کا شمار بالی وڈ کی مشہور ترین محبتوں میں کیا جاتا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ ایشوریا نے سلمان خان کو چھوڑنے میں پہل کی.
شو کے میزبان کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا سلمان نے ایشوریا کے گھر جا کر اپنا ہاتھ کاٹا اور توڑ پھوڑ کی تو ان کا کہنا تھا کہ "ان باتوں کو بہت سال گزر چکے ہیں اب ایشوریا کسی کی بیوی ہیں. میں بہت خوش ہوں کہ اُن کی شادی ابھیشیک بچن سے ہوئی ہے. ابھیشیک بہت اچھے انسان ہیں. ان وہ دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں. ایک دوست کی حیثیت سے یہ میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہیں۔