"میرے دماغ پر شوبز ہمیشہ سے ہی سوار تھا لیکن میں اداکار سے زیادہ میزبان بننے میں دلچسپی رکھتا تھا اس لیے انجینئرنگ کی پڑھائی کے فائنل ایئر میں، میں نے میزبانی کرنے کیلئے آڈیشن دیا اور منتخب بھی ہوگیا"
یہ کہنا ہے معروف اداکار سمیع خان کا جن کا اصل نام منصور علی خان ہے اور وہ 6 جولائی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے. سمیع نے 2003ء میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا تھا البتہ انھوں نے انجینئرنگ کو بطور پروفیشن نہیں اپنایا.
سمیع خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ میزبان تھے تب کچھ لوگوں نے انھیں فلم ’سلاخیں‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی اور پھر یہ ایک اتفاق تھا کہ میں نے اس کردار کو اچھے طریقے سے نبھایا۔ میں اس وقت جان گیا تھا کہ قدرت نےمیرا کیریئر انجینئرنگ کے بجائے شوبزنس میں لکھ دیا ہے۔
سمیع خان مزید کہتے ہیں کہ میں نے اپنی انجینئرنگ کی پڑھائی مکمل کی لیکن کبھی اس فیلڈ میں کام نہیں کیا۔ اب شوبز نس ہے، اور میں ہوں، میری یہی زندگی ہے۔‘
واضح رہے کہ سمیع خان کی شادی 2009 میں شانزے خان سے ہوئی تھی اور ان دونوں کے 2 بچے ہیں.