دوسری شادی کرنے کے بعد ثناء جاوید سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ ہی دکھائی دیتی ہیں. آج کل ثنا لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہیں جہاں سے ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے. دیکھیں.
برمنگھم میں بنائی گئی اس ویڈیو میں ثنا کو کھلاڑیوں کے خاندان کے ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے. البتہ جانے کیا بات ہے کہ اس موقع پر ثنا اپنا چہرہ میڈیا سے چھپا رہی ہیں.
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ثنا ایک پبلک فگر ہیں اور اس طرح ان کا چہرہ چھپانا کچھ سمجھ سے باہر ہے.
دوسری طرف شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بھی اس وقت خوب چرچے ہورہے ہیں.
حال ہی میں حج کا فریضہ ادا کرنے والی ثانیہ مرزا نے بھارت میں ہونے والی امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کی اور سرخ رنگ کا خوبصورت اسکرٹ اور شرٹ زیب تن کیا. ثانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "ریڈی فار اٹ"
سوشل میڈیا پر تبصروں میں ثانیہ مرزا کو سراہا جارہا ہے جبکہ عمیر جسوال سے طلاق اور شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے پر ثنا جاوید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے.