ثنا جاوید نے دوسری شادی میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ قیمت سن کر سب کے ہوش اڑ گئے

image

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی اچانک دوسری شادی نے جہاں پورے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں ثنا جاوید کے خوبصورت جوڑے کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں.

ثنا جاوید جنھوں کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے ہوئی تھی. گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان ناچاقی کی خبریں عروج پر تھیں البتہ یہ اندازہ کسی کو نہ تھا کہ دونوں میں طلاق ہوجائے گی. دوسری جانب شعیب اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبریں سرگرم تھیں جس کے بعد آج اچانک ہی شعیب اور ثنا نے شادی کی تصاویر شئیر کر کے سب کو حیران کردیا.

اس موقع پر ثنا روایتی دلہنوں کی طرح تیار ہوئیں اور ہلکے گلابی اور آف وائٹ رنگ کا جوڑا پہنا. یہ ڈریس معروف ڈیزائنر حسین ریحار آفیشل اٹائر آؤٹ لیٹ کا ہے جس کی قیمت 379,500.00 PKR ہے، یعنی تقریباً 4 لاکھ.

You May Also Like :
مزید