دیکھتے ہی آوازیں کسنا اور نعرے بازی شروع کردی ۔۔ اسٹیڈیم میں ثناء جاوید پر کَسی جانے والی آوازوں پر لوگوں نے تماشائیوں کو کیا کہا؟

image

قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید پر اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی جانب سے آوازیں کسنے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے کئی دن سے ویڈیو سوشل میڈیا پو وائرل ہو رہی ہے جس میں ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے جب وہ اپنے خاوند شعیب ملک کو بیٹنگ کرتا دیکھ رہی تھیں۔

وہیں ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوتی ہے جب ثنا جاوید اسٹیڈیم میں آ رہی ہوتی ہیں اور تماشائی انہیں دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نام کی آوازیں کسنا شروع کرتے ہیں تب وہ ایک نظر لوگوں کی جانب دیکھ کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔

جب یہ لمحات سوشل میڈیا کی زینت بنے تو صارفین نے اس عمل کو "بد تہذیبی" قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تماشائیوں کے اس عمل کی شدید مذمت کی اور اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا جس کے بعد ثناء جاوید کا نام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

You May Also Like :
مزید