مجھے معاف کردیں کیونکہ۔۔ ثنا خان نے حج کے دوران کس سے مانگی کی درخواست کرلی؟

image

"آج اللہ کے فضل سے میں منیٰ جاؤں گی. میں تمام بہن بھائیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اگر میری طرف سے کسی کو ذہنی یا جسمانی تکلیف پہنچی ہے تو مجھے اللہ تعالی کی رضا کی خاطر معاف کردیں."

یہ کہنا ہے اسلام کی خاطر اداکاری ترک کرنے والی ثنا خان کا جو اس وقت فریضہ حج انجام دینے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں. ثنا نے اپنے انسٹا گرام پر اسٹوری لگا کر نہ صرف لوگوں سے معافی مانگی بلکہ اپنے منی روانگی کے حوالے سے بھی بتایا.

آخر میں ثنا خان لکھتی ہیں کہ میں آپ سب سے تہہ دل سے معافی مانگتی ہوں اللہ آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے. آپ کی بہن سید ثنا خان.

اس سے پہلے ثنا خان نے عمرہ بھی ادا کیا تھا جس میں ان کے ساتھ بھارتی سابقہ ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا اور ان کی بہن بھی موجود تھیں.

You May Also Like :
مزید