وہ لوگ جو مشکل حالات سے گزرتے ہیں صنم جنگ کو روتا دیکھ کر لوگ بھی جذباتی ہوگئے

image

"ملے جلے جذبات ہیں، ایک وقت ہوتا ہے جب آپ کہیں دور چلے جانا چاہتے ہیں اور پھر ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ہم اُسی میں اپنا سکون تلاش کرلیتے ہیں۔ یہ ویڈیو ان تمام لوگوں کے نام ہے جو اپنوں سے دور بیرون ملک زندگی بسر کررہے ہیں۔ بے شک برے دنوں کے بعد اچھے دن بھی آتے ہیں لیکن مشکل حالات سے گزرنے والے لوگوں کو میری جانب سے ڈھیر سارا پیار"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ صنم جنگ کا جنھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایسی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انھیں روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے. اس ویڈیو میں انھیں اپنے شوہر اور بیٹی کے علاوہ کہیں جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے.

جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں جذباتی آڈیو بھی چل رہی ہے جس میں ایک شخص کہتا ہے کہ "بڑی دور چلے آئے ہیں گھر سے کہ یہاں سے اب گھر لوٹنے میں وقت بہت لگتا ہے اور جہاں چلے آئے ہیں یہاں وقت کہاں بچتا ہے"

صنم جنگ کی اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ ان کے رونے کی وجہ تو نہیں جان سکے البتہ انھیں کھلے دل سے تسلیاں ضرور دے رہے ہیں. مداحوں کے علاوہ حریم فاروق، عمران عباس، صبور علی اور ماورا حسین نے بھی صنم سے یکجہتی کا اظہار کیا.

You May Also Like :
مزید