اپنے ملک سے دور یہ میرا پہلا رمضان ہے ۔۔ صنم جنگ نے پہلی بار افطاری کی تیاری کس طرح کی؟ دیکھ کر صارفین نے ان کی تعریف کردی

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہوسٹ صنم جنگ جو آج کل ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت بیتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

چند ماہ قبل صنم جنگ اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان چھوڑ کر امریکا کے شہر ہوسٹن منتقل ہوئیں جہاں وہ رمضان کے مہینے میں گھر پر افطاری تیار کر رہی ہیں جس کی ویڈیو پوسٹ انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شئیر کی۔

صنم جنگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ میرا پہلا رمضان ہے جو پاکستان سے باہر گزر رہا ہے۔ میں اب اپنی فیملی کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہوں جس کا تھوڑا بہت مجھ پر پریشر بھی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں روزہ افطار میری امی اور ساس کے گھر پر ہوا کرتی تھی۔

You May Also Like :
مزید