محب مرزا نے صنم سعید کو شادی کے بعد پہلا تحفہ کیا دیا تھا؟ اداکارہ نے انکشاف کردیا

image

معروف پاکستانی شوبز اداکارہ صنم سعید کو ان کے شوہر نے پہلا تحفہ کیا دیا تھا اس حوالے انہوں نے انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں صنم سعید نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے اپنے شوہر کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران شو میں شریک شخصیات میں سے ایک نے صنم سے سوال کیا کہ شادی کے بعد آپکو محب نے پہلا تحفہ کیا دیاتھا؟

جس پر صنم نے اس سوال کے جواب میں ہاتھ میں پہنی رنگ دکھاتے ہوئے بتایا کہ محب نے مجھے ’ایمرالڈ رنگ‘ تحفے میں دی تھی۔

دوسری جانب جب یہی سوال محب سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ صنم نے مجھے ’ٹام فورڈ اوڈ ووڈ کا پرفیوم‘ تحفے میں دیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔

You May Also Like :
مزید