پہلے خود طلاق لی اب دوسروں کو کہہ رہی ہیں صنم سعید نے ایسا کیا کہہ دیا جو لوگ الٹا ان پر ہی بھڑک اٹھے؟

image

"اب خواتین کی سوچ بدل گئی ہے. زیادہ تر عورتیں اور لڑکیاں کام کرتی ہیں. انہیں کوئی مجبوری نہیں ہوتی. پہلے خواتین سوچتی تھیں کہ طلاق ہوگئی تو ان کا مستقبل کیا ہوگا وہ کہاں جائیں گی؟ لیکن اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ صنم سعید کا جن کے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے.

صنم سعید نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی طور پر خودمختار خواتین اب طلاق کی پرواہ نہیں کرتیں. اسے لوگ کہتے ہیں کہ خواتین میں برداشت ختم ہوگئی۔ خواتین کا خودمختار ہونا بدقسمتی سے طلاق کی بڑی وجہ بن گئی ہے.

صنم سعید کی اس بات پر جہاں کچھ لوگوں نے اس کی تائید کی وہیں کچھ لوگوں نے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا. لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ رائے دیتے ہوئے صنم یہ نہ بھولیں کہ ان کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی.

You May Also Like :
مزید