شاہد کپور کا تعلق ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو خواتین میں کافی مقبول رہتے تھے۔ اسی طرح بھارت کی ثانیہ مرزا بھی شعیب ملک سے شادی سے پہلے کافی کھلاڑیوں اور فلمی اداکاروں کے ساتھ دوست رہ چکی ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب شاہد کپور اور ثانیہ مرزا میں گہری دوستی ہوگئی تھی اور لگنے لگا تھا کہ بہت جلد دونوں شادی کر لیں گے لیکن پھر ایسا نہ ہوسکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور اور ثانیہ مرزا کی ملاقات سنہ 2009 میں ایک مشترکہ دوست کی پارٹی میں ہوئی تھی۔
اس وقت شاہد کا کرینہ کپور سے رشتہ ٹوٹا تھا اس لیے وہ ثانیہ مرزا کے قریب آگئے تھے اور دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب شاہد کپور اور کرینہ کپور کے درمیان علیحدگی ہوئی تھی اور وہ بہت جذباتی دور سے گزر رہے تھے۔ ثانیہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے چاہد کپور نے حیدرآباد میں اپنی فلم ’کمینی‘ کے آؤٹ ڈور شوٹ کا بھی اہتمام کیا تھا۔
البتہ کچھ عرصے بعد دونوں میں اختلافات ہوگئے جس کی وجہ بھاتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کی روک ٹوک کرنے کی عادت تھی جو ثانیہ کو پسند نہیں تھی۔ بعد میں ثانیہ نے شعیب ملک سے شادی کر لی اور شاہد کپور نے بھی میرا راجپوت سے شادی کرلی۔
سالوں بعد ثانیہ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئیں تو کرن جوہر نے ان سے شاہد کپور سے بریک اپ کی وجہ پوچھی جس پر ثانیہ کا کہنا تھا کہ بہت پرانی بات ہے اس لئے ان کو یاد نہیں جبکہ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی جبکہ رنویر کے ساتھ دوستی رکھیں گی اور شاہد کپور کو ماریں گی۔