"میں اس شو کے ذریعے تمام لوگوں سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں اور میرے خیال سے کرکٹر وہاب ریاض کی بیگم زینب بھی میری بات سے اتفاق کریں گی کہ پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے، لیکن اس کام کے لیے آپ دوسرے شو پر جائیں یہ شو اس مقصد کے لیے نہیں ہے۔"
بظاہر ہلکے پھلکے انداز میں یہ سخت جملے بھارتی ٹینس اسٹار اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان کی سابقہ اہلیہ ٹینس اسٹار نے ’اردو فلکس‘ کے شو ’دی مرزا ملک شو‘ میں کہے تھے. ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے وہاب ریاض کہتے ہیں کہ ’ہاں جی بے چاری لڑکیاں ہی معصوم ہوتی ہیں ہم تو بے چارے بُرے لوگ ہیں، لڑکوں کوئی اچھی عادت ہی نہیں ہوتی"
وہاب کی بات مکمل ہونے سے پہلے شعیب ملک درمیان میں بولتے ہیں کہ "ہمارا یہ ہے کہ ہم پیدا ہوتے ہیں، ہمیں پیار ملتا ہے، اس کے بعد ڈانٹ سے کام شروع ہوتا ہے، پہلے والدین سے پھر بیویوں سے اور پھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے"
اسی دوران ثانیہ شعیب کو ٹوکتے ہوئے جتاتی ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی بیویوں پر طنز کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جبکل شعیب ملک جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ " مذاق نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت ہے"
واضح رہے شعیب ملک کی اچانک اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی خبر کے بعد ثانیہ اور شعیب کی طلاق کی بھی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ان کے ماضی کی کئی ویڈیو کلپس اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں.