کب تک زندگی اکیلے گزرے گی۔۔ کیا ثانیہ مرزا واقعی محمد شامی سے شادی کررہی ہیں؟ والد نے حقائق بتا دیے

image

ثانیہ مرزا جو شعیب ملک سے طلاق اور پھر ان کی دوسری شادی کے بعد بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی توجہ کا مرکز بنی تھیں، کہا جارہا ہے کہ بہت جلد وہ بھارتی کھلاڑی محمد شامی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی.

بھارتی چینل زوم انٹرٹینمنٹ کا دعویٰ ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی اس سال 10 اگست کو شادی کریں گے.

واضح رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کر کے طلاق کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے.

البتہ ان تمام افواہوں اور دونوں کے فجن پیجز بننے کے بعد بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے صاف لفظوں میں ان خبروں کی تردید کی. عمران مرزا کا کہنا ہے کہ یہ سب بکواس ہے. ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی.

You May Also Like :
مزید