شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کتنی دولت مند ہیں ، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبریں کافی وائرل ہیں۔
شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں جو کافی حیران کن ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے 20 سالہ شاندار ٹینس کیریئر میں ڈبلز نمبر ون سمیت 6 بڑے ٹائٹلز اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔
ثانیہ نے اپنے شاندار ٹینس کے کیریئر کے دوران کئی قیمتی اثاثوں کی مالکن بھی بنیں۔ آیے جانتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 26 ملین ڈالرز یعنی تقریباً 216 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 تک ثانیہ مرزا 25 کروڑ بھارتی روپے سالانہ آمدنی حاصل کرتی ہے۔
١-ذریعہ آمدنی
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی آمدنی کے کئی مختلف ذرائع ہیں جن میں مختلف مشہور برانڈز کی تشہیر، ذاتی سرمایہ کاری اور اپنا کاروبار بھی ہے۔علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے اپنے زبردست ٹینس کریئر کے علاوہ بھارت اور دبئی میں ٹینس اکیڈمی بھی قائم کر رکھی ہے۔
٢-ثانیہ مرزا کے حیدرآباد اور دبئی میں محل نما گھر
رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے پاس حیدرآباد میں ایک پرتعیش بنگلا موجود ہے جس کی مالیت 13 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اس کے علاوہ ثانیہ مرزا کا زیادہ تر وقت دبئی میں گزرتا ہے تو ان کے پاس دبئی میں بھی ایک عالیشان گھر موجود ہے جو اُنہوں نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک کے ساتھ مشترکہ طور پر خریدا ہے۔
٣- لگژری کاروں کی مالک
صرف گھر ہی نہیں بلکہ ثانیہ مرزا مہنگی سے مہنگی ترین گاڑیوں کی مالک بھی ہیں۔ ان کی قیمتی گاڑیوں میں رینج روور Evoque کی قیمت 72.09 لاکھ روپے، BMW 7-سیریز کی قیمت تقریباً 1.70 کروڑ روپے اور Jaguar XE جس کی قیمت 46.64 لاکھ روپے ہے۔