کیا ثانیہ مرزا بھی دوسری شادی کرنے والی ہیں۔۔ باتوں باتوں میں ایسا کیا کہہ دیا کہ سب چونک اٹھے؟

image

"اگر میری شادی ارسلان سے نہ ہوتی تو شاید میں زندگی میں بہت دیر سے شادی کرتی. ارسلان نے زندگی کے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا جس کی وجہ سے میں جذباتی طور پر مضبوط رہی اور اسی لیے میں نے ان سے شادی کی"

یہ کہنا ہے اداکارہ حرا خان کا جنھوں نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کرتے ہوئے کیریئر کے عروج میں شادی کی وجہ بیان کی.

حرا خان ایک انٹرویو میں پہلے بھی بتا چکی ہیں کہ ہمیں شادی سے پہلے لوگوں نے کہا کہ آپ کو شادی کے بعد بڑے برانڈ نہیں لیں گے. آپ کی اہمیت کم ہوجائے گی کیونکہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔

حرا اور ارسلان خان کی شادی گزشتہ برس فروری کے مہینے میں ہوئی تھی. حرا "وہ پاگل سی" اور "میرے ہمسفر " جیسے ڈراموں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہیں.

شعیب ملک کی ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد کئی لوگوں نے ثانیہ مرزا کو بھی دوسری شادی کا مشورہ دیا. یوں لگتا ہے جیسے ثانیہ بھی اب سنجیدگی سے اس مشورے پر غور کررہی ہیں.

حال ہی میں مشہور بھارتی مزاحیہ ٹاک شو کرتے ہوئے کپل شرما نے ثانیہ سے پوچھا کہ کیا آپ کو یاد ہے ایک بار شاہ رُخ خان نے کہا تھا کہ اگر آپ پر کوئی فلم بنی تو وہ آپ کے محبوب کا کردار کریں گے. جس پر ثانیہ نے جواب دیا کہ مجھے اب اپنی محبت تلاش کرنی ہے.

ثانیہ کا یہ جواب سن کر کپل شرما سمیت تمام لوگ ہنس پڑے اور زور سے تالیاں بجانے لگے.

واضح رہے کہ شعیب ملک سے خلع لینے کے بعد ثانیہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ وہ بھارت بھی آتی جاتی رہتی ہیں. شعیب سے علیحدگی کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے اور تمام توجہ بیٹے کی پرورش پر مرکوز رکھنے کی وجہ سے ثانیہ آج بھی پاکستانیوں کے دل میں گھر کیے ہوئے ہیں.

You May Also Like :
مزید