اب یہی میری زندگی ہے۔۔ گھر ٹوٹے کے کے بعد ثانیہ مرزا کی جذباتی پوسٹ! بیٹے کو گلے لگا کر کیا کہہ دیا؟ دیکھیں تصویر

image

جس طرح ثانیہ مرزا کی شادی ایک حیرت انگیز خبر تھی اسی طرح ان کی طلاق اور سابق شوہر شعیب ملک کی دوسری شادی نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے. بظاہر ثانیہ مضبوط اور ہنستی مسکراتی نظر آتی ہیں لیکن گزشتہ ایک برس سے ان کی وقتاً فوقتاً کی گئی پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ شادی ٹوٹنے کا انھیں بہت زیادہ غم ہے.

آج بھی ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے اور بھانجی کو گلے لگا کر ایک تصویر شیئر کی جس پر کیپشن دیا کہ "میری زندگی"

اتنا ہی نہیں کچھ دیر بعد بھارتی ٹینس اسٹار نے اسٹوری میں جذباتی پیغام بھی لکھا. ثانیہ لکھتی ہیں کہ "آپ اپنی زندگی میں ایک ہزار چیزوں سے گزرے ہیں جن کے بارے میں لوگ نہیں جانتے ہیں۔ آپ نے ایسی چیزوں کا تجربہ کیا ہے جنہوں نے آپ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، آپ کو بدل دیا ہے، آپ کو توڑ دیا ہے۔ آپ کو بنایا اور آپ کو اس سے زیادہ مضبوط بننا سکھایا جتنا آپ نے سوچا تھا کہ آپ میں بننے کی صلاحیت ہے۔ اور آپ وہی ہیں جو آپ اس سب کے لئے ہیں۔ لہذا اگلی بار جب کوئی آپ کو اس چھوٹے سے حصے کی بنیاد پر پرکھے جو اسے دکھائی دیتا ہے تو یاد رکھیں کہ آپ کون ہیں، یاد رکھیں کہ آپ نے کتنا قابو پالیا ہے اور مسکرائیں اور چلتے رہیں کیونکہ کسی اور کو کچھ بھی ثابت کرنے کی آپ کو کوئی ضرورت نہیں ہے. آپ نے پہلے ہی اپنے آپ کو اتنا ثابت کر دیا ہے جن طوفانوں میں آپ الجھ گئے تھے اسے لوگوں نے دیکھا تک نہیں کہ آپ نے خود کو کیسے اٹھایا۔

You May Also Like :
مزید