"حج میرےجسم اور روح کے لیے ایک ایسا تجربہ تھا جس کا میں تصور بھی نہیں سکتی تھی"
یہ کہنا ہے بھارت کی سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کا جنھوں نے حال ہی میں حج کے دوران مقدس مقامات اور یادگار لمحات کی خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں.
ساتھ ہی ثانیہ مرزا نےحج پر لھ جانے والے ٹور پلانر ’ال خالد ٹورز’ کو ٹیگ کرتے ہوئے اس سفر کو منظم کرنے اور اسے ہر ممکن حد تک آرام دہ بنانے کے لیے انکا شکریہ بھی ادا کیا اور یہ بھی لکھا کہ وہ یہ تعریف بطور اشتہار نہیں کررہیں.
ثانیہ کی اس پوسٹ پر کئی مداح کمنٹس میں ان کو حج کی مبارکباد دے رہے ہیں.